تھانہ نون کی کاروائی اندھے قتل کا سراغ مل گیا

تھانہ نون کی کاروائی اندھے قتل کا سراغ مل گیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ نون کے مقدمہ نمبر 180 مورخہ 30/9/16 بجرم302/34 ت پ تھانہ نون کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا،(SIU) ہومی سائیڈ یونٹ انوسٹی گیشن ونگ کی کار روائی، تھانہ نون میں اندھے قتل کا درج شدہ مقدمہ ٹریس کر لیا گیا مقتول کی بیوی اور آشناقاتل نکلا۔تفصیلات کے مطابق حاجی کیمپ اسلام آباد کے ساتھ نالہ سے لاوارث نعش ملنے پر ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی ہدایت پر ایس پی انو سٹی گیشن(ر) محمد الیاس کی راہنمائی میں انچارج ہومی سائیڈ یونٹ انسپکٹر طاہر اقبال نے اپنی زیر نگرانی ہومی سائیڈ یونٹ کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ،جس میں ٹیکنیکل ٹیم کے انچارج ASI محمد عظیم منہاس نے اپنی ٹیکنیکل تجربہ اور سائنسی طریقہ کار سے تجزیہ کے بعد اندھے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے جس پر انسپکٹر شوکت تھابل Si عبدالقادر و دیگر جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ تشکیلی ٹیم نے تمام ممکنہ وسائل کر بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکنیکل طریقوں سے 01 ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ مقدمہ نمبر 180 مورخہ 30/9/16 بجرم302/34 ت پ تھانہ نون اسلام آباد کے علاقے میں محمد اسلم جو کہ EME کالج میں ملازم تھا جس کو رات کے اندھیر ے میں مقتول کی بیوی مسمات بشری جو کہ پانچ بچوں کی ماں ہے نے بذریعہ ٹیلی فون رہائش پر بلوایا ملزمہ نے اپنے آشنا مدثر عباس کو نارووال سے ہمراہ لیکر آئی اور دونوں نے ملکر محمد اسلم کو سیمنٹ کے بلاک مار کر مقتول کا سر اور چہرہ مسخ کر دیا جس کی ڈیڈ باڈی نالے کے کنارے حاجی کیمپ میں پائی گئی ،ملزمہ گرفتار ہے دوسرے ساتھی کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -