محکمہ سوئی گیس جہلم کے عملہ نے شہریوں کو خوار کرنا وطیرہ بنا لیا

محکمہ سوئی گیس جہلم کے عملہ نے شہریوں کو خوار کرنا وطیرہ بنا لیا

  

جہلم (بیورو رپورٹ) محکمہ سوئی گیس جہلم کے عملہ نے شہریوں کو خوار کرنا وطیرہ بنا لیا ۔ میرٹ سے ہٹ کر گیس کنکشن لگائے جارہے ہیں۔ غریب صارف آفس کے دکے کھانے پر مجبور اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس جہلم آفس کے عملہ نے شہریوں کو خوار کرنا شروع کردیاہیں ۔ کوئی شہری آفس جائے تو کہا جاتا ہیں کہ صاحب آج اسلام آباد گئے ہیں اور کلرک بھی نہیں ہیں اگر ان کی مٹھی گرم کر دی جائے تو صاحب بھی موجود ہوتے ہیں اور کلرک بھی کام فوری طور پر کام کرنا شروع کر دیتاہیں۔ دوسری طرف محکمہ میں موجود نئے گیس کنکشن میرٹ سے ہٹ کر لگائے جا رہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -