کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے نئے کنکشن کا حصول مزیدآسان بنا دیا

کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے نئے کنکشن کا حصول مزیدآسان بنا دیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صارفین کو بجلی کے نئے کنکشن کے حصول میں مزید آسانی فراہم کرنے کیلئے کے الیکٹرک نے شہر بھر میں اپنے تمام 29انٹیگریٹڈ بزنس سینٹرز(IBC) پر’ نیو کنکشن فرنٹ ڈیسک‘ قائم کردی ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق،’’ ادارہ اپنے آپریشنز میں مسلسل بہتری اور صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہے اور متعدد پروجیکٹس اس ضمن میں تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں ایریل بنڈل کیبل، اسمارٹ میٹر اورموبائل میٹر ریڈنگ وغیرہ شامل ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ نئے کنکشن حاصل کرنے کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے سے ہمارے تجارتی ، رہائشی اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے صارفین مستفید ہوں گے۔‘‘نئے کنکشن کے علاوہ صارفین عارضی کنکشن، لوڈ میں اضافے اور اس کی موثر مینجمنٹ اور میٹر کی جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے اپنے متعلقہ آئی بی سی سے رجوع کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نئے کنکشن کے حصول کے لیے صارفین کو ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنے متعلقہ آئی بی سی رجوع کرنا ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -