سٹیٹ بینک کی منتقلی ،متحد ہ کی سندھ اسمبلی میں قرارداد

سٹیٹ بینک کی منتقلی ،متحد ہ کی سندھ اسمبلی میں قرارداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے اسٹیٹ بینک کے بعض شعبوں کو لاہور منتقل کرنے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے جمعہ کوسندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں اسٹیٹ بینک کے بعض شعبوں کو لاہورمنتقل کرنے سے متعلق قراردرد جمع کرائی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مختلف شعبوں کی لاہور منتقلی ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔فیصلے سے اسٹیٹ بینک جیسا خود مختارادارہ کمزور ہوگا اس لیے سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ حکومت پاکستان سے سفارش کرے کہ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی شعبے کو کراچی سے منتقل نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو کراچی سے لاہور منتقل کیاجائے۔