گیس کی نرخوں میں 36فیصد اضافہ قابل مذمت ہے،ثمر علی خان

گیس کی نرخوں میں 36فیصد اضافہ قابل مذمت ہے،ثمر علی خان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کہا ہے کہ گیس کی نرخوں میں 36فیصد اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ گیس کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ فوری ور پر واپس لیا جائے۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔حکومت امیروں پر ٹیکس لگائے اور غریبوں کو ریلیف فراہم کرے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر واقع ڈیفنس زمزمہ میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔حکومت کے اس قسم کے اقدامات سے مہنگائی میں اضافہ اور عوام پر معاشی بوجھ بڑھ جائے گا۔لگتا ہے حکومت کو عام آدمی کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ حکومت اس وقت اپنی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لئے عوام دشمنی پر مبنی فیصلے کر رہی ہے۔ لوگوں کے لئے تو پہلے ہی دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں کم کرے اور کرپشن کی سرکوبی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔ثمر علی خان نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس ظالمانہ فیصلے کو واپس نہیں لیا تو عوامی احتجاج کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے فلورپر بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -