سکیورٹی اداروں نے خوف کے بت کو زمین بوس کردیا،شاہی سید

سکیورٹی اداروں نے خوف کے بت کو زمین بوس کردیا،شاہی سید

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں جاری آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایک طویل عرصے بعد شہری امن و سکون کے ماحول میں سانس لے رہے ہیں موجودہ جاری آپریشن نے دہشت گردوں،ٹارگٹ کلرز،چائنا کٹنگ ،فطرہ مافیا،کھال مافیا ،بھتہ خوروں کی کمر توڑ دی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارائیوں نے شہر میں خوف کے بت کو زمین بوس کردیا ہے آپریشن میں عسکری اداروں نے بھر پور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے شہریوں نے مذہبی تہواروں اور قومی دنوں کو بھر پور انداز سے بنایا ہے ان مواقع پر شہریوں نے خریداری کے پچھلے تمام رکارڈ توڑ دیے ہیں ایک طویل عرصے سے ہڑتال نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری طبقہ کافی خوش ہے بھتہ خوری میں کمی کی وجہ سے تاجربرادی خاصہ مطمئن ہے سر عام شام ویران ہونے والے علاقوں کی رونقیں اب رات دیر تک بحال رہتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں تاجرو ں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ اب بھی دہشت گردوں کے سرپرستوں اور ان کے ماسٹر مائند پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا ہے آپریشن کی دیر پا کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ کراچی کے گلی کوچوں کو خون سے سرخ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ،انہوں نے مذید کہا کہ عاشورہ کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے کا پیش نہ آنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر معمولی کامیابی ہے ،محرم الحراکے ابتدائی دس ایام میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور رینجرز نے انتہائی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،ایک مرتبہ پھریہ ثابت ہوا کہ ہمارے ریاستی ادارے دہشت گردوں کی کاروائیوں کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں،ہم خاص طور پر وزیر اعلیٰ سندھ اور پر ڈی جی رینجرز کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ دریں اثناء باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پارٹی کی صوبائی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملیر میں وارڈ کی سطح پر ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے ،شرافی گوٹھ یونین کمیٹی نمبر 9 ،مسلم آباد یونین کمیٹی نمبر 19 ،پپری یوسی 2 ،گلشن حدیدیوسی نمبر 22 میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا ،ورکرز کنونشن سے ضلعی صدر سعید خان افغان ،جنرل سیکریٹری احسان اللہ ،صوبائی سالار کچکول خان اور مرکزی رہنماء حاجی شوکت سمیت پارٹی وارڈ کے صدور و جنرل سیکریٹریز نے بھی خطاب کیا ،

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -