ٹیلنٹ ایکسپو 18,19اکتوبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہو گا

ٹیلنٹ ایکسپو 18,19اکتوبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہو گا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹڈ ی ایڈ پروجیکٹ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایکسپو،کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔کوآرڈینیٹر فصیح اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ ہر سال ٹیلنٹ ایکسپو میں شہر بھر سے ہزاروں طلباء شرکت کرتے ہیں۔اسٹڈی ایڈ پروجیکٹ کے تحت18,19اکتوبرکو منعقد کئے جانے والے ٹیلنٹ ایکسپو میں ،یوتھ کا پاکستان، فائن آرٹ ایگزیبشن ، سائنس ایگزیبشن، تقریری مقابلے، مشاعرہ، ٹیبلو، اسکالر شپس، کیریئر گائنڈنس، بز آئیڈیاز، جاب فیئرز، اور دیگر علم دوست سر گرمیاں پروگرام کا حصہ ہوں گی ۔اسکے علاوہ ٹیلنٹ ٹرابیوٹ کابھی انعقاد کیا جائے گا جس میں شہر بھر کے A-1گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اسکالر شپس و اعزازی شیلڈ سے نوازا جائے گا ۔اس پروگرام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تا کہ یہ نوجوان مستقبل میں معاشرے کی زینت بنیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -