حادثات نے 5زندگیاں نگل لیں، خاتون کی خودکشی، لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

حادثات نے 5زندگیاں نگل لیں، خاتون کی خودکشی، لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

  

خانیوال،بہادر کوٹ،بٹہ کوٹ،رحیم یارخان ، ماچھیوال،لودھراں(نمائند گان ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں5افراد جاں بحق ہوگئے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔لاپتہ ہونے والے نوجوان کی8روز بعد لاش برآمد ہوگئے۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کبیروالہ کے نواحی علاقہ پل باگڑ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 22سالہ محمد زبیر اور 30 سالہ عبدالوحید شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ 22سالہ مزمل شدید زخمی ہو گیا جیسے ریسیکو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔بہادر کوٹ اور بٹہ کوٹ سے نمائندگان کے مطابق قتال پور کے دھرم پور کا رہا ئشی محمد وقاص اپنی والدہ کے ساتھ موٹر سائیکل نمبر ی 42/MNNپر سوار ملتان کارہا تھا کپ پل باگڑ کے نزدیک تیز رفتار بے قابو ٹرالر کی زد میں آگئے ٹرالر کی ٹکر سے محمد وقاص کی بتا لیس سالہ والدہ زخموں کی تاب نہ لا تے موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئی جب کہ محمد وقاص شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122نے فوری ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا جہاں تشوسناک حالت کے پیش نظر محمد وقاص کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ حا دثہ کا مرتکب ٹرالر ڈرائیور جائے حا دثہ سے فرار ہو جا نے میں کامیاب ہو گیا۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق خانپورکٹوراکارہائشی تیس سالہ ایوب موٹرسائیکل پرگھرسے کام کے سلسلہ میں شہرجارہاتھاکہ راستے میں اسے تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے بے قابوہوکرکچل دیاجس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرنہ ہوسکااوردم توڑگیاہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ماچھیوال سے نامہ نگار کے مطابق پکھی موڑ نہر کے قریب سندھو پاور بس نمبرVRS4486موٹر سائیکل سے ٹکر گئی جس کے نتیجے میں ساجد علی ولد شاہ دین رحمانی سکنہ 561/EBموقع پر جان بحق ہو گیا اور دوسرا راہ گیر ملنگ لیاقت علی ولد فضل دین سکنہ ڈجکوٹ ضلع فیصل آباد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے DHQوہاڑی دم توڑ گیا پٹرولیگ پولیس بر وقت جائے حادثہ پر پہنچی اور گاڑی کو فرار ہوتے روک لیا ڈرائیور اور عملہ فرار ہونے میں کامیاب بس کو تھانہ ماچھیوال کے حوالے کر دیا حادثے میں جان بحق ہونے والے ساجد علی کی نماز جنازہ چک نمبر 561/EBکے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ڈاکٹر محمد انور بھٹی ،غلام حسین ساگر،صغیر احمد بھٹی ،عدیل انجم بھٹی،عبدالرشید بھولا،سرور سلیم بھٹی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی قل خوانی آج صبح 8بجے مسجد بلال561میں ہو گی۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق آئے روزکے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرمیرپورماتھیلوکی رہائشی پچیس سالہ موسانی مائی نے گھرمیں موجودزہریلاسپرے بھاری مقدارمیں پی لیاجس سے اس پرغشی طاری ہوگئی جسے معلوم ہونے پرورثاء نے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوسکی اوردم توڑگئی ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔لودھراں سے سپیشل رپورٹر کے مطابق نواحی علاقہ کوٹلہ دستی کے رہائشی عبدالرشید موٹر سائیکل کرایہ پر دینے کا کام کرتا تھا۔8روز قبل سعید نامی شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر لے کر اسے چھوڑنے گیا راستے میں سعید کے2نامعلوم ساتھی چھپے ہوئے تھے جنہوں نے موٹر سائیکل چھیننے کے کوشش کی مزاحمت پر عبدالرشید کے سر میں سریا مارا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے گزشتہی رات کو تھانہ پولیس کو مخبری ہوئی اور ایس ایچ او فرحت عباس دائم اقبال سمیت پولیس پارٹی نے گجرات سے ملزم سعید کو گرفتار کیا اور تفتیش میں ملزم نے عبدالرشید کو قتل کرنے کا افسران کیا اور ملزم کی نشاندہی پر چک37/Mمحمود نہر سے تھانہ پولیس نے مقتول عبدالرشید کی نعش برآمد کرلی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -