بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں بنے گا، چین ڈٹ گیا

بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں بنے گا، چین ڈٹ گیا
بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں بنے گا، چین ڈٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گووا(مانیٹرنگ ڈیسک) گووا میں پانچ ملکی برکس سربراہ کانفرنس سے پہلے ہی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ بننے کے خواب سجائے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، چین نے بھارت کو گروپ میں شامل کرنے کی دو ٹوک الفاظ میں مخالفت کردی۔ چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں بنے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرحد پار دہشتگردی اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے معاملے پر چین اور بھارت کے درمیان اختلافات موجو د ہیں، چین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ مسعود اظہر پر پابندی اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے معاملے پر بھارت کی حمایت نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ برکس سمٹ کے موقع پرگوو ا پہنچنے کے بعد میڈیا گفتگو میں چینی نائب وزیر خارجہ لی باؤ ڈانگ نے واضح کیا تھا کہ ان کا ملک مولانا مسعود اظہر پر پابندی کے حوالے سے بھارت کی کوئی مدد نہیں کرسکتا ، بیجنگ دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے نام پر کسی ملک کے سیاسی فائدہ اٹھانے کا مخالف ہے اسی لئے بھارت کے مطالبے کی مخالفت کی ہے۔ دوسری جانب برکس سمٹ کے موقع پر چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات بھی متوقع ہے، نرینیدر مودی روسی صدر سے بھی ملیں گے۔