گرین کلائمٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے38ملین ڈالر امداد کی منظور

گرین کلائمٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے38ملین ڈالر امداد کی منظور
گرین کلائمٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے38ملین ڈالر امداد کی منظور

  

سیول(مانیٹرنگ ڈیسک) گرین کلائمنٹ فنڈز نے پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے کے خطرات سے نمٹنے کے لئے38ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری جنوبی کوریا میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تیزی سے پگھلتے گلیشئیرز کے خطرات پرغور کیا گیا۔ بورڈ کے بھارتی رکن نے پاکستان کے پراجیکٹ کو مسترد کرنے کی کوشش کی تاہم بورڈ کے 23 دیگر اراکین نے پراجیکٹ کو موضوع قرار دیتے ہوئے بھارتی رکن کا موقف مسترد کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرین کلائمٹ فنڈ سے شمالی علاقہ جات میں گلیشئیرز پگھلنے کے خطرات سے متاثر افراد کی بحالی ، سیلابوں کی تباہی سے قبل پیشگی نظام ، انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے اور گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -