لیاری میں رینجرز کی کارروائی ، بالا لاڈلہ گروپ کے 2کارندے گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لیاری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بابا لاڈلہ گروپ کے دو کارندے گرفتار کر لیے ۔
ابتک نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں بالا لاڈلا گروپ کے 2کارندے گرفتار ہوئے جن کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شانخت نانو بلوچ اور فیضان لنگڑ کے ناموں سے ہوئی ہے جو دونوں سگے بھائی ہیں اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جنہیں رات گئے کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔