مقبوضہ کشمیر میں 99ویں روز بھی کرفیو، سری نگر کے قریب بھارتی فوج پر حملہ، 2اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں 99ویں روز بھی کرفیو، سری نگر کے قریب بھارتی فوج پر حملہ، ...
مقبوضہ کشمیر میں 99ویں روز بھی کرفیو، سری نگر کے قریب بھارتی فوج پر حملہ، 2اہلکار ہلاک

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آج 99ویں روز بھی کرفیو کے باعث زندگی مفلوج ہے، لوگ گھروں میں قید ہیں جبکہ بازار اور مارکیٹں بھی بند ہیں۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والے بربریت کا سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھتا جارہا ہے، قابض افواج نے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کررکھی ہے ،طویل ترین کرفیو کے باعث لوگوں کو شدید غذائی قلت کا بھی سامنا ہے۔ دوسری جانب سری نگر کے قریب بھارتی فورسز پر ایک حملے میں دو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔دوسری جانب حریت کانفرنس کی کال پر گورنر ہاؤس کی جانب مارچ کرنے والوں پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گنز استعمال کی، تشدد بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -