پاکستان کی دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے : وزیرا علیٰ پنجاب

پاکستان کی دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے : وزیرا علیٰ ...
پاکستان کی دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے : وزیرا علیٰ پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کاکردارقابل ستائش ہے.

دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں دیہی خواتین کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، دیہی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کھیتوں میں کام بھی کرتی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفا کش ہیں ۔دین اسلام نے خواتین کے حقوق کی ادائیگی پرخصوصی طورپرزوردیاہے اور یہ دن منانے کامقصدملکی ترقی میں خواتین کے مثبت کردارکااعتراف کرناہے۔

مزید :

لاہور -