پھر ڈومور،پاکستان ملک کے اندر موجود دہشتگردوں کا پیچھا کرے، امریکہ

پھر ڈومور،پاکستان ملک کے اندر موجود دہشتگردوں کا پیچھا کرے، امریکہ
پھر ڈومور،پاکستان ملک کے اندر موجود دہشتگردوں کا پیچھا کرے، امریکہ

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ دہرادیا، واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے دہشتگردی سے پاکستان کو ہونے والے نقصانات کا تو اعتراف کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے پاکستان کو چاہیے کہ وہ ملک کے اندر موجود دہشتگردوں کا پیچھا کرے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان ملک کے اندر موجود امن دشمنوں کا قلع قمع بھی کرنا ہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنی چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -