”گدھا 15لاکھ کا“بدین میں سالانہ منڈی،خریداروں کا بھی رش

”گدھا 15لاکھ کا“بدین میں سالانہ منڈی،خریداروں کا بھی رش
”گدھا 15لاکھ کا“بدین میں سالانہ منڈی،خریداروں کا بھی رش

  

بدین(مانیٹرنگ ڈیسک) بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں نایاب نسل کے گدھوں کی سالانہ منڈی کے دوران ایسے ریٹ سامنے آئے کہ خریدنے کی خواہش رکھنے والوں نے کانوں کو ہاتھ لگالیے۔ منڈی میں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ ایران سے بھی نایاب نسل کے خچر، لاڑی، تھری اور لاسئی نسل کے گدھے فروخت کے لئے لائے گئے۔منڈی میں ’’طوفان‘‘ نامی گدھے کے مالک نے اس کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، نو لاکھ قیمت لگنے کے باوجو د فروخت کرنے سے انکار کردیا۔مالکان کے مطابق نایاب نسل کے گدھے چارا بھی اعلیٰ اقسام کا کھاتے ہیں۔ ان کو روزانہ دیسی گھی، دودھ اور بادام بھی کھلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی نظر آ رہی ہیں۔

مزید :

قومی -