آئندہ 48گھنٹون کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ،گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹون کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ،گلگت بلتستان میں ...
آئندہ 48گھنٹون کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ،گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر غلا م مرتضیٰ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سبی 41، تربت40، لسبیلا 39 جبکہ آج لاہور اورپشاور میں کم سے کم 18، اسلام آباد 13، کراچی 24، گلگت اور ہنزہ 07، کوئٹہ 04اور چترال میں 09ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -