داؤد ابراہیم نے آفریدی کو دھمکی کیوں دی؟ بھارتی میڈیا نے خطرناک دعویٰ کردیا

داؤد ابراہیم نے آفریدی کو دھمکی کیوں دی؟ بھارتی میڈیا نے خطرناک دعویٰ کردیا
داؤد ابراہیم نے آفریدی کو دھمکی کیوں دی؟ بھارتی میڈیا نے خطرناک دعویٰ کردیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)الواداعی میچ کھیلنے کے خواہش مند شاہد آفرید ی اور سابق کپتان جاوید میانداد کے درمیان لفظی جنگ میں نیا موڑ آگیا، بھارتی اخبار”انڈیا ٹائمز“ نے اے بی ایل لائیو کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جاوید میانداد کے سمدھی اور بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جانب سے شاہدآفریدی کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ جاوید میانداد کے حوالے سے الزامات کا سلسلہ بند کردیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ انیس سو چھیانوے میں دھواں دھار کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے سے پہلے الوداعی میچ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اب معاملہ اور ہی رخ اختیار کرگیا ہے اور جاوید میانداد کے ساتھ تنازع انہیں مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔”انڈیا ٹائمز “ کے مطابق اے بی ایل کی ایک لائیورپورٹ میں جاوید میانداد کے سمدھی اور بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان کی جانب سے شاہد آفریدی کو میانداد کے خلاف زبان بندی کے لئے دھمکی دی گئی ہے۔ ایک ٹی وی شو میں آفریدی کے الوداعی میچ کے سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا تھا کہ آفریدی صرف پیسے کے لئے آخری میچ کھیلنا چاہتے ہیں جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے الزام عائد کیا تھا کہ میانداد کے ساتھ ہمیشہ پیسے کا ہی مسئلہ رہا ہے۔

میڈیا پر تو تکار بڑھی تو جاوید میانداد نے آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی دھر دیئے جس پر آفریدی نے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ اگرچہ جاوید میانداد شاہد آفریدی کو معاف کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اس کے باوجود شاہد آفریدی الزامات واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔شاہد آفریدی کا موقف ہے کہ جاوید میانداد نے ان پر ذاتی حملہ کیا ہے۔اگر وہ میچ فکسنگ کے الزامات واپس نہیں لیتے تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

شاہد آفریدی کے مطابق وہ سینیئر ہونے کے ناطے جاوید میانداد کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کے الزامات بہت تکلیف دہ ہیں،ان الزامات سے نہ صرف ساکھ متاثر ہوئی بلکہ فیملی اور فینز کو بھی صدمہ ہوا۔

مزید :

کھیل -