شالیمار: چور نے مکا مار کر پیچھا کرنے والے سیلز مین کو قتل کردیا

شالیمار: چور نے مکا مار کر پیچھا کرنے والے سیلز مین کو قتل کردیا
شالیمار: چور نے مکا مار کر پیچھا کرنے والے سیلز مین کو قتل کردیا

  

لاہور (ویب ڈ یسک) شالیمار کے علاقے میں بادام کا پیکٹ اٹھاکر بھاگنے والے چور نے پیچھا کرنے والے نوجوان سیلز مین کو سینے پر مکا مار کر ہلاک کردیا جبکہ اہل علاقہ نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مین بازار باغبانپورہ میں 30 سالہ اکمل خشک میوہ جات کی سیلز مینی کا کام کرتا تھا۔ گزشتہ روز ایک نوجوان حبیب علی اس کا باداموں کا پیکٹ اٹھا کر بھاگ نکلا جس پر اکمل نے اس کا تعاقب کر کے اس کو پکڑ لیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اس دوران اکمل اور چور حبیب علی میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی اور چور کا ایک مکا اکمل کے دل پر لگا جس سے اس کے دل کی دھڑکن رک گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے اکمل کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مر دہ خانے جمع کرواکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -