کراچی، لاپتہ طالبات کا سراغ نہ مل سکا، 5افراد زیر حراست

کراچی، لاپتہ طالبات کا سراغ نہ مل سکا، 5افراد زیر حراست
کراچی، لاپتہ طالبات کا سراغ نہ مل سکا، 5افراد زیر حراست

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سعود آباد کے سکول سے لاپتہ ہونے والی تین بچیوں کا سراغ نہیں مل سکا، پولیس کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کی نویں جماعت کی طالبات بسمہ، اقرا اور رابعہ گزشتہ روز لاپتہ ہوئی تھیں، آئی جی سندھ نے لاپتہ بچیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو جلد واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایات بھی کی ہے۔طالبات کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود اپنی لڑکی کو سکول کے اندر جاتے ہوئے دیکھا لیکن سکول انتظامیہ کے مطابق بچیوں کی حاضری نہیں لگی ، پولیس نے لاپتہ لڑکیوں سے رابطوں کے الزام میں پانچ لڑکوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

قومی -