سکھن تھانے کی حدود میں پولیس فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا، مقابلے کے بعد ساتھی فرا ر

سکھن تھانے کی حدود میں پولیس فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا، مقابلے کے بعد ساتھی فرا ...
سکھن تھانے کی حدود میں پولیس فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا، مقابلے کے بعد ساتھی فرا ر

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکھن تھانے کی حدودمیں پولیس مقابلے میں مبینہ ڈاکو مارا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ سکھن کی حدود میں واقع گلی نمبر8میں پولیس اور ڈاکوﺅں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں عبید نامی ملزم مارا گیا اور اس کا ایک ساتھی فرار ہونے کی کوشش کے دوران مکان میں گھس گیا جس کے ساتھ پولیس مقابلہ کرتی رہی مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ہلاک ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ 

نیول چیف نے بھی بھارت کو واضح پیغام دیدیا 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہی مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے کی کوشش میں گھر کے اندر گھس گیا اور چھت پر مورچہ بنا لیا ، ملزم سے مقابلے کیلئے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کی گئی مگر ملزم فرار ہوگیا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا ہے تاہم فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیں ۔

مزید :

کراچی -