پاکستان کے کسی اوپنر نے آخری مرتبہ کب ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری کی تھی؟ تفصیلات جان کر آپ بھی قومی کرکٹ کی زبوں حالی پر نادم ہو جائیں گے

پاکستان کے کسی اوپنر نے آخری مرتبہ کب ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری کی تھی؟ تفصیلات ...
پاکستان کے کسی اوپنر نے آخری مرتبہ کب ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری کی تھی؟ تفصیلات جان کر آپ بھی قومی کرکٹ کی زبوں حالی پر نادم ہو جائیں گے

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا تو رکنے کا نام ہی نہ لیا اور ویسٹ انڈین باﺅلرز کیلئے ڈراﺅنا خواب بن گئے۔ سمیع اسلم تو 10 سکور کی کمی سے اپنی اولین ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے لیکن اظہر علی کسی کے ہاتھ نہ آئے اور ٹرپل سنچری جڑ دی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے 4000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

ٹیسٹ کیریئر میں اظہر علی کی تیسری شاندارسینچری کے ساتھ 4000رنز مکمل ،اے بی ڈیویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آخری بار پاکستان کے کس اوپنر بلے باز نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کب اور کس ملک کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی تھی۔ نہیں؟ یہ یقینا یہ جواب آپ کو حیران کر دے گا اور تفصیلات جان کر آپ بھی پاکستان کرکٹ کی زبوں حالی کا رونا روئیں گے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آخری مرتبہ ڈبل سنچری کرنے کا کارنامہ عامر سہیل نے مانچسٹر کے کرکٹ سٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ سرانجام دیا تھا ۔ یہ میچ 2 جولائی سے 7 جولائی تک کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور عامر سہیل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 284 گیندیں کھیلتے ہوئے 32 چوکوں کی مدد سے 205 رنز بنائے تھے اور کرس لوئس کی گیند پر آﺅٹ ہوئے تھے۔

دبئی ٹیسٹ،دوسرے دن کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے579 کے جواب میں69رنز جوڑ لیے،510 کا خسارہ باقی

اس کارنامے کے 24 سال بعد پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں کسی اوپنر کی جانب سے ڈبل سنچری سکور کی گئی ہے جو یقینا ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکی پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے تشویشناک اور افسوسناک بات ہے۔

مزید :

کھیل -