خبردار، ہوشیار!گیس بم چلنے کو ہے،اوگرا نے قیمتیں 36فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں کی آمد آمد کے ساتھ ہی اوگرا نے ”گیس بم“ چلانے کا فیصلہ بھی کرلیا، گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد گھریلو بلوں میں ماہانہ 500روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔
حکومت نے سوئی گیس کے بعد درآمدی گیس بھی مہنگی کردی
گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مہنگائی کے نئے طوفان کا بھی خدشہ ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں گھریلو بل ماہانہ پانچ سو روپے تک بڑھ جائے گا جبکہ صنعتی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا بھی امکان ہے۔