دبئی ٹیسٹ: پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی تیسرے دن بیٹنگ ختم ،6وکٹوں کے نقصان پر 315 رنزبنائے،264رنز کا خسارہ باقی

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی تیسرے دن بیٹنگ ختم ...
دبئی ٹیسٹ: پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی تیسرے دن بیٹنگ ختم ،6وکٹوں کے نقصان پر 315 رنزبنائے،264رنز کا خسارہ باقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز ٹیم کی پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بیٹنگختم،6وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے دئے گئے ہدف کو پارا کرنے میں ابھی بھی 264 رنز باقی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 579 کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے برتھ ویٹ اور جانسن نے کھیل کا آغاز کیا لیکن جانسن 42 کے مجموعی سکور پر 15 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔بلے باز بریتھ ویٹ بھی یاسر شاہ کی  سوینگ کے سامنے ٹک نہ سکے اور صرف 32رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔تیسرے بلے باز سیمیولز  76 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعدسہیل خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔بلیک ووڈ 37 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ پانچویں بلے باز چیز بھی وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ڈی ایم براوو سب سے زیادہ 87رنز بنا کر محمد بواز کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

دبئی ٹیسٹ،دوسرے دن کا کھیل ختم،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے579 کے جواب میں69رنز جوڑ لیے،510 رنز کا خسارہ باقی
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 579رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اظہر علی اور سمیع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 215 رنز جوڑے۔ دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کے اوپنرز کی جانب سے یہ تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔ سمیع اسلم 10 رنز کی کمی کے باعث ٹیسٹ کیرئیر کی اولین سنچری بنانے میں ناکام رہے تاہم اظہر علی کسی کے ہاتھ نہ آئے اور تاریخ میچ میں تاریخ ساز اننگز کھیل ڈالی۔
انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے گلابی گیند سے کھیلے جانے والے میچ میں پہلی سنچری، ڈبل سنچری اور پھر ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا اور ٹیسٹ کیرئیر میں 4000 رنز مکمل کرنے والے دسویں کھلاڑی بھی بنے۔ اس کے علاوہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں میں اے بی ڈویلیئرز کے 278 رنز کا ریکارڈ بھی توڑا۔

ٹیسٹ کیریئر میں اظہر علی کی تیسری شاندارسینچری کے ساتھ 4000رنز مکمل ،اے بی ڈیویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں اسد شفیق نے 67 اور بابر اعظم نے 69 رنز بنائے جبکہ کپتان مصباح الحق نے ناقابل تسخیر 28 رنز بنائے جس کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی گئی۔

مزید :

کھیل -