نواز شریف استعفیٰ دیں یا تلاشی ، سرکاری دفاتر کو جانے والی سڑکیں بند کر دیں گے : عمران خان

نواز شریف استعفیٰ دیں یا تلاشی ، سرکاری دفاتر کو جانے والی سڑکیں بند کر دیں ...
نواز شریف استعفیٰ دیں یا تلاشی ، سرکاری دفاتر کو جانے والی سڑکیں بند کر دیں گے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں یا تلاشی دیں ، اسلام آباد احتجاج کے دوران سرکاری دفاتر کو جانے والی سڑکیں بلاک کر دیں گے اور حکومت نہیں چلنے دیں گے ۔عوام تماشا دیکھ رہے ہیں کہ وزیر اعظم تلاشی نہیں دے رہے ۔اسلام آباد مارچ میں عوام کا سمند ر ہو گا ۔

لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کل ایک میٹنگ کر رہی ہے جس میں احتجاج کی حتمی تاریخ کافیصلہ کیا جائے گا تاہم تاریخ میں تبدیلی ہوئی بھی تو ایک 2روز کا فرق ہو گا ، نواز شریف سے ایک سوال ہے اگر آپ نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا حرج ہے؟ ۔’’اسلام آباد مارچ میں سرکاری دفاتر کو جانے والی سڑکیں بند کردیں گے‘‘ .

سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت سے کریں گے ، نیول چیف نے بھی بھارت کو واضح پیغام دیدیا

عمران خان نے وزیر اعظم سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے غلط نہیں کیا تو خوف کیوں ہے اور کیوں آپ خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرتے ؟۔ وزیر اعظم احتساب کا اعلان کر کے پکڑائی نہیں دے رہے اور ایک جواب نہیں دے رہے کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے میں کیا مسئلہ ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں جب ادارے مسائل حل نہ کریں اور بات نہ سنیں تو لوگوں کے پاس سڑکوں پر آنے کا ہی آپشن رہ جاتا ہے ۔”نواز شریف تلاشی نہیں دے رہے اور مزید چوریاں کر رہے ہیں “
ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ خود غرض لوگ ہمارے ساتھ نہیں نکلیں گے مگر جن کو ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کا فکر ہے وہ ہمارے ساتھ نکلیں گے ۔شریف برادران نے اداروں پر قبضہ جما رکھا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

اگر حکومت نے احتجاج میں رکاوٹ پیدا کی تو ردعمل آئے گا اور اس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی ۔ احتجاج میں دیگر پارٹیوں کی شمولیت کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہم دعوت تمام پارٹیوں کو دیں گے مگر انکار کی صورت میں بھی تحریک انساف خود نکلے گی ۔۔ نوا زکے ساتھ وہ لو گ ہیں جو کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ شریف برادران نے جنوبی پنجاب میں پانچ شوگر ملیں لگانے کی کوشش کی ۔ ان کا مقصد یہی ہے کہ اقتدار میں رہو اور فائدہ اٹھاﺅ ۔

بعد میں پارٹی رہنماؤس سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اسلام آبا د کیلئے کشتیاں جلا کر نکلنا ہے اور وزیر اعظم کے استعفیٰ تک واپس نہیں آئیں گے ۔”رائیونڈ مارچ سیمی فائنل مگر اسلام آباد مارچ فائنل ہو گا“ ۔
انہوں نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کیلئے کچا اور سوکھا راشن ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ بار بار باریاں لینے والے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے، کرپٹ وزیر اعظم سے جواب مانگ رہے ہیں ۔ ”ہو سکتا ہے میچ ون ڈے ہو یا ٹیسٹ ہو جائے “۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر مافیا کا قبضہ ہے ، پاکستان کا قرضہ چھ ہزار ارب سے بڑھ کر بائیں ہزار ارب ہو چکا ہے ، کرپٹ وزیر اعظم سے جواب مانگ رہے ہیں ، کچھ لوگ ملکر عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔کچھ لوگ ملکر عوام کو لوٹ رہے ہیں ، اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ تین دن آگئے ہو سکتی ہے ، کارکن پاکستان کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -