امریکی شہریوں کولوٹنے والے بھارتی گینگ کے رکن کی پرآسائش زندگی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، نوجوان محبوبہ کو سالگرہ کے موقع پر کیا چیز تحفہ دی؟ جان کر ہرکوئی دنگ رہ گیا

امریکی شہریوں کولوٹنے والے بھارتی گینگ کے رکن کی پرآسائش زندگی کی مزید ...
امریکی شہریوں کولوٹنے والے بھارتی گینگ کے رکن کی پرآسائش زندگی کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، نوجوان محبوبہ کو سالگرہ کے موقع پر کیا چیز تحفہ دی؟ جان کر ہرکوئی دنگ رہ گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر تھانے میںامریکی شہریوں کو لوٹنے والے کال سنٹر کے سات سو پچاس میں ایک رکن کی پر آسائش زندگی کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں ،روزانہ ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر ہتھیانے والے گروہ کے اس رکن کی جانب سے اپنی محبوبہ کو بیش قیمت گاڑی سالگرہ پر تحفہ دیئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس تھانے شہر سے پکڑے گئے فراڈ کال سینٹر کے حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے ، اسی دوران 750رکنی گینگ کے ایک رکن تئیس سالہ ساگر ٹھاکر کے حوالے سے چشم کشا حقائق سامنے آئے ہیں۔ ساگر جو کہ ممکنہ طور پر ملک سے فرار ہوچکا ہے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں علی، تاپش، جمی اور عقیل سنگھ کے ساتھ مل کر لوٹ مار کررہا تھا اور یہ سب اس گروہ کے مرکزی کردار ہیں اور ممکنہ طور پر دبئی میں ہیں۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ ساگر انتہائی پر آسائش زندگی بسر کررہا تھا اور اس نے اپنی اکیس سالہ گرل فرینڈ کو اس کی سالگرہ پر ڈھائی کروڑ مالیت کی Audi R8 بطور تحفہ دی۔پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی تک پہنچنے اور گاڑی برآمد کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔اس سے پہلے پولیس نے یہ بھی کہا تھا کہ ساگر(شاگے) اسپورٹس کارز کا دیوانہ ہے اور اس نے فراڈ کی رقم اپنے شوق کی تکمیل پر خرچ کی۔یاد رہے کہ بھارتی شہر تھانے سے چند ہفتے قبل امریکی شہریوں کو لوٹنے والا جعلی کال سنٹر پکڑا گیا تھا ۔جعلی کال سینٹر سے 70 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تھا جو ٹیکس نہ دینے والے امریکیوں کو دھمکیاں دے کر ان سے روزانہ ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقوم ہتھیار ہے تھے۔ واردات میں بٹوری جانے والی رقم کا 70 فیصد بھارت جبکہ 30فیصد رقم 750 افراد پر مشتمل اس گینگ کے امریکی ساتھیوں کو مل رہی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -