گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ،وزیر اعظم نے واضح کردیا

گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ،وزیر اعظم نے واضح کردیا
گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ،وزیر اعظم نے واضح کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سردیوں کی آمد پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت نے مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔

خبردار، ہوشیار!گیس بم چلنے کو ہے،اوگرا نے قیمتیں 36فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافے کی منظوری دی جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 500روپے تک بل بڑھنے کا امکان تھا ۔وزیراعظم نے آذر بائیجان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس میں اضافے کی تجویز موصول ہوئی تھی لیکن اس پر عملدر آمد نہیں کیا جائے گا اور گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا ۔

مزید :

قومی -