کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری

کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری
کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ فی من کپاس 100 روپے مہنگی ہوکر چھ ہزار تین سو روپے پر پہنچ گئی ۔کاٹن جنرز فورم کے چئیرمین احسان الحق کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث سفید مکھی نے کپاس کی فصل کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔اس کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں امریکی کپاس کی قیمت میں تیزی اور فصل متاثر ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی من کپاس سو روپے اضافے سے چھ ہزار تین سو روپے پر پہنچ گئی ہے۔

مزید :

بزنس -