”چین پاکستان دوستی کارریلی “گلگت بلتستان پہنچ گئی ، پاکستان زندہ باد کے نعرے

”چین پاکستان دوستی کارریلی “گلگت بلتستان پہنچ گئی ، پاکستان زندہ باد کے ...
”چین پاکستان دوستی کارریلی “گلگت بلتستان پہنچ گئی ، پاکستان زندہ باد کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین پاکستان دوستی کار ریلی گلگت بلتستان پہنچ گئی ۔

پامیر ٹائمز کے مطابق چین سے 20کاروں اور 52افراد پر مشتمل ” چین پاکستان دوستی کار ریلی “ خنجراب کے راستے گلگت بلتستان پہنچ گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں پر مشتمل کار ریلی قراقرم ہائی وے کے ذریعے ہنزہ اور نگر کے اضلاع میں پہنچی ہے تاہم اب یہ ریلی کراچی جائے گی جہاں سے ایران اور متحدہ عرب امارات پہنچے گی ۔
ریلی کے گلگت بلتستان پہنچنے پر صوبائی وزیر ڈاکٹر اقبال اور گلگت بلتستان کی قونصل کے رکن ارمان شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی سبز ہلالی پرچم لہرائے اور ”پاکستان زندہ باد “ کے نعرے بھی لگائے جس کے بعد مہمانوں کیلئے سوست میں خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں اعلیٰ حکام نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

مزید :

سکردو -