بالی ووڈ کے معروف فنکار جاوید جعفری کی صاحبزادی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں ایک دور تمام ہونے کے بعد اب اداکاروں کے بچے، بچیاں بھی اب انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کیلئے میدان اتر چکی ہیں جن کی حالیہ مثالیں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور ٹائیگر شروف وغیرہ ہیں تاہم اب اس فہرست میں ایک اور نام کا بھی اضافہ ہو گیا ہے اور اس لڑکی کی تصاویر نے بھی منظرعام پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے جبکہ ماہرین نے اس کے کامیاب مستقل کی نوید بھی سنا دی ہے۔
اپنے سینما کوسپورٹ کریں، پاکستانی فلمیں دیکھیں : مومنہ مستحن
بھارتی اداکار جاوید جعفری کے بارے تو آپ جانتے ہی ہوں گے جنہوں نے بہت سے ٹی وی ڈراموں، پروگرامز اور فلموں میں اداکاری اور ڈانس سے شہرت حاصل کی ہے۔ اس کی بیٹی علاویہ جعفری بھی انڈسٹری میں آنے کیلئے پرتول رہی ہیں اور ابتدائی طور پر ان کی چند تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جنہیں دیکھتے ہی ہزاروں لوگ دیوانے ہو گئے ہیں اور علاویہ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی
ذیل میں دی گئی تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی یقین ہو جائے گا کہ علاویہ کی قسمت اچھی رہی تو وہ بھی بالی ووڈ میں زوردار اینٹری کر سکیں گی اور اپنے والد کی طرح اس میدان میں اپنا نام پیدا کر سکیں گی۔