گجرات میں جائیدار کے تناز ع پر پولیس اہلکار کی فائرنگ ، چوکیدار جاں بحق

گجرات میں جائیدار کے تناز ع پر پولیس اہلکار کی فائرنگ ، چوکیدار جاں بحق
گجرات میں جائیدار کے تناز ع پر پولیس اہلکار کی فائرنگ ، چوکیدار جاں بحق

  

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک ) کینٹ کے علاقے میں انچارج سی آئی اے کی فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق ہو گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جائیداد کے تنازع پر کینٹ کے علاقے میں پولیس اہلکارقدیر شاہ کی فائرنگ سے چوکیدار دم توڑ گیا جس کے بعد ملزم نے کمال چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کی کال چلا دی تاہم حقائق سامنے آنے کےبعداہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اسلام آباد احتجاج میں سرکاری دفاتر ۔۔۔۔عمران خان نے واضح کر دیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انچارج سی آئی اے قدیر شاہ کینٹ میں زمین کا قبضہ چھڑانے گیا تھا کہ فریقین سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر سب انسپکٹر نے فائرنگ کر دی اور شہزاد نامی  چوکیدار جاں بحق ہو گیا ، ملزم نے 15 پر پولیس مقابلے کی کال چلا دی مگر حقائق سامنے آنے کے بعد ڈی پی او کے حکم پر قدیر شاہ کو گرفتار کر کے دیگر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ سب انسپکٹر کو گرفتار کرنے کے بعد قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور اس میں دیگر چھ افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ۔

مزید :

گجرات -