”تم نے میری زندگی ہی بدل دی “ سنی لیون نے اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا، حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”تم نے میری زندگی ہی بدل دی “ سنی لیون نے اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا، ...
”تم نے میری زندگی ہی بدل دی “ سنی لیون نے اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا، حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے سنی لیونی فحش فلموں کی اداکارہ تھیں اور اس وجہ سے انہیں اب تک بھارت میں کھلے دل کے ساتھ قبول نہیں کیا گیا حتیٰ کہ سنی لیونی خود یہ کہتی ہیں کہ ان کی اپنی فیملی نے بھی انہیں قبول نہیں کیا۔

بالی ووڈ اداکاروں کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنا آپ کے کمپیوٹرز کو وائرس کا شکار بناسکتا ہے

لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ آخر سنی لیونی نے فحش فلموں کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بالی ووڈ میں قدم رکھنے اور ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور اس میں کس کا ہاتھ ہے۔ خیر! اداکارہ نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے اور یقینا آپ بھی اس شخص کے بارے میں جان کر حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

سنی لیونی نے بھارتی ٹی وی ” بگ باس“ میں شرکت کی اور یہیں سے ان کی زندگی تبدیل ہونے کا سلسلہ شروع ہوا اور وہ اس کا سہرا سلمان خان کے سر باندھتی ہیں۔ گزشتہ رات سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک تصویر جا ری کی جس میں وہ بگ باس کے گھر میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ سنی لیونی نے یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”خوش رہو! آپ نے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی زندگیاں بدلی ہیں، خدا آپ کو سلامت رکھے۔“

مزید :

تفریح -