متحدہ کو تقسیم کرنے کا سوچنے والے ناکام ہوں گے: فاروق ستار

متحدہ کو تقسیم کرنے کا سوچنے والے ناکام ہوں گے: فاروق ستار
متحدہ کو تقسیم کرنے کا سوچنے والے ناکام ہوں گے: فاروق ستار

  

کراچی(صباح نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم کوتقسیم کرنے کا سوچنے اورتانے بانے بننے والے اپنے مقصد میں ناکام ہونگے، ہم مظلوم عوام کی آواز بن کرمہاجرعوام کے ساتھ روارکھے جانے والے نارواسلوک کے خاتمے اوران کوجائز حقوق دلانے کیلیے جہدمسلسل کررہے ہیں، سندھ میں 90 ہزار آسامیوں میں اگر شہری علاقوں کے نوجوانوں کونظر انداز کیا گیا توہم ہرگز خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بلکہ اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کے مختلف شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے ارکان خواجہ اظہارالحسن اور فیصل سبزواری نے بھی خطاب کیا۔فاروق ستارنے کہاکہ ہم دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں لیکن ایم کیوایم کی تقسیم کافارمولانہ کل کامیاب ہوسکا تھا نہ اب کامیاب ہو گا، 22اگست کے بعد مہاجروں کے ساتھ ذلت آمیزسلوک پر ہم نے 23اگست کو اپنے موقف سے سازش کرنے والوں کے سارے راستے بندکردیے پاکستان زندہ بادوالے ہیں پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ تحریکوں میں مشکلات ومصائب آتے رہتے ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مقصد نہیں کہ ہمت ہاردی جائے، اس لیے ہم اٹوٹ اورمضبوط پلر کا کردار ادا کرینگے، ایم کیو ایم ہرفردکی ہے۔فیصل سبزواری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کوچالوں سے منتشر نہیں کیا جا سکتا، مہاجراورایم کیوایم لازم وملزوم ہیں ہم نے مظلوموں کی آوازبن کرصدائے حق بلند کی یہ جماعت شہدا اور اسیروں کی قربانی دینے والوں ساتھیوں کی ہے اسے کوئی تقسیم یابرباد نہیں کرسکتا ہم سب اسے اس کااصل مقام دلانے کیلیے شامل ہیں اوراسے منزل تک پہنچائیں گے۔

مزید :

کراچی -