بھارتی سیکریٹری خارجہ کی مودی اور پیوٹن کی ملاقات پر بریفنگ، پاک روس مشقوں پر جواب ہی نہ دیا

بھارتی سیکریٹری خارجہ کی مودی اور پیوٹن کی ملاقات پر بریفنگ، پاک روس مشقوں ...
بھارتی سیکریٹری خارجہ کی مودی اور پیوٹن کی ملاقات پر بریفنگ، پاک روس مشقوں پر جواب ہی نہ دیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک روس فوجی مشقوں پر واویلا کرنے والے بھارت میں جب روسی صدر ولادی میر پیوٹن پہنچے تو بھارتیوں کی زبان لڑ کھڑا گئی ۔نریندر مودی اور ولادی میر پیوٹن کی ملاقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ جے شنکر پا ک روس فوجی مشقوں کے سوال پر جواب ہی نہ دے سکے ۔

ایک اور بڑا ملک پاکستان سے جنگی طیارے خریدنے کیلئے آگے آگیا، کون سا ملک ہے؟ ایسا نام جو اب تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا

بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے بتا یا کہ نریندر مودی نے اڑی واقعے پر روس کی مذمت کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر صحافی نے پاک روس فوجی مشقوں پر بھارتی تحفظات کا معاملہ اٹھانے کے حوالے سے سوال کیا تو جے شنکرنے کنی کتراتے ہوئے اس سوال کا جواب نہ دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ روس سے علاقائی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوئی ۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈ یا نے آج صبح سے واویلا مچا رکھا تھا کہ نریندر مودی روسی صدر سے ملاقات میں پاک روس فوجی مشقوں کا بھی معاملہ اٹھائیں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیا دفاعی معاہدوں کی بھی خبریں زیر گرد ش ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -