وزیراعلیٰ سندھ کا نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس، آئی جی سے مکمل رپورٹ طلب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں واقعے کی مکمل رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گروپ کون ہے، کیوں نہیں پکڑا جاتا، ایسے واقعات نظرانداز نہیں کئے جا سکتے ۔