وفاق سکولوں کی بحالی کیلئے 4ارب فراہم کرے : وزیر تعلیم کے پی کے نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

وفاق سکولوں کی بحالی کیلئے 4ارب فراہم کرے : وزیر تعلیم کے پی کے نے وزیر اعظم کو ...
وفاق سکولوں کی بحالی کیلئے 4ارب فراہم کرے : وزیر تعلیم کے پی کے نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت نے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کےلئے مرکزسے4ارب روپے مانگ لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم عاطف خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے کو زلزلے سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کیلئے چار ارب روپے دیے جائیں ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوامیں زلزلے سے تباہ شدہ اسکولوں کی مرمت میں وفاق تعاون کرے،:صوبے کے زلزلہ متاثرہ اسکولوں پروفاق ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کررہا۔

وزیر تعلیم عاطف خان نے خط میں لکھا ہے کہ کے پی میں2005کے زلزلے میں تباہ شدہ اسکولوں کاکوئی پرسان حال نہیں۔

مزید :

پشاور -