میٹروکے بعد حکومت پنجاب نے معذورافراد کیلئے بس سروس شروع کردی

میٹروکے بعد حکومت پنجاب نے معذورافراد کیلئے بس سروس شروع کردی
میٹروکے بعد حکومت پنجاب نے معذورافراد کیلئے بس سروس شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے میٹروکے بعد ایک اوربس سروس شروع کردی ہے اور معذورافراد کیلئے خصوصی جگہ کی حامل 200بسیں لاہور پہنچ گئی ہیں ،لاہورکی تاریخ میں اس سے پہلے ایسی بسیں فراہم نہیں کی گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور کی ضلعی حکومت نے معذورافراد کیلئے قابل رسائی بسیں میٹروکے علاوہ دیگرتمام روٹس پرچلانے کافیصلہ کیاہے اورروٹس پرپہلے سے رواں دوراں پرانی بسیں آہستہ آہستہ بندکردی جائیں گی۔بس میں گیٹ کے سامنے ہی معذور مسافر کی وہیل چیئر کھڑی کرنے کیلئے جگہ چھوڑی گئی ،بس میں سوارہونے کے بعد وہیل چیئرسمیت معذور مسافر مقررہ جگہ پر رک جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے خصوصی بسیں بھی منگوالی ہیں تاہم آخری اطلاعات تک ڈرائیوریاکنڈکٹر حضرات کووہیل چیئربس میں سوارکرانے اوراتارنے سے متعلق تربیت فراہم نہیں کی گئی۔

مزید :

لاہور -