گوروں کو فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی ویڈیوز دکھائی گئیں تو واضح اکثریت نے ان میں سے ایک سٹار کو بے حد پسند کیا، وہ کون ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کر دے گا

گوروں کو فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی ویڈیوز دکھائی گئیں تو واضح اکثریت نے ...
گوروں کو فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی ویڈیوز دکھائی گئیں تو واضح اکثریت نے ان میں سے ایک سٹار کو بے حد پسند کیا، وہ کون ہے؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کر دے گا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور فواد خان یوں تو اپنی اپنی جگہ پر انتہائی خوبرو اور منجھے ہوئے اداکار ہیں لیکن ضروری نہیں کہ جو ایک کو پسند کرتا ہو، اسے دوسرا بھی اچھا لگے، یہی وجہ ہے کہ ستاروں کو اپنے اپنے پرستار ملتے ہیں جو ان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہیں اور ان سے علاوہ کوئی بھی انہیں نہیں بھاتا۔

فواد خان پاکستان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہندوستان میں بھی کروڑوں دلوں پر راج کر رہے ہیں لیکن حمزہ علی عباسی لالی ووڈ میں رہ کر ہی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں جبکہ کچھ متنازعہ بیانات کی وجہ سے بھی وہ بہت سے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ان دونوں اداکاروں میں سے کون زیادہ اچھا ہے؟ یہ جاننے کیلئے چند ”گوروں“ کو ان کی تصاویر، بیانات، کمرشلز اور فلموں پر مبنی ویڈیو کلپس دکھائے گئے جس کے بعد انہوں نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دئیے لیکن کون جیتا اور کون ہارا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا۔

یہ مقابلہ تین راﺅنڈز میں کیا گیاجس دوران 2,2 افراد پر مشتمل تین گروپس کو ان اداکاروں کے ٹوئٹر اکائونٹس، ٹی وی کمرشلز اور فلموں کے ٹریلرز دکھائے گئے۔

پہلے راﺅنڈ میں ان لوگوں کو فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹس دکھائے گئے جن میں ان کے بیانات اور تصاویر تھیں۔ انہیں دیکھنے کے بعد حمزہ علی عباسی کو 6 ووٹ دئیے گئے جبکہ فواد خان کو صرف ایک ووٹ ملا۔

دوسرے راﺅنڈ میں ان تمام لوگوں کو فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ٹی وی کمرشلز دکھائے گئے جنہیں دیکھنے پر تمام افراد نے حمزہ علی عباسی کے حق میں ہی ووٹ دیا یعنی انہیں 6 ووٹ ملے اور فواد خان کو ایک بھی ووٹ نہ مل سکا۔

تیسرے راﺅنڈ میں تمام افراد کو ان فلموں کے ٹریلرز دکھائے گئے جن میں حمزہ علی عباسی اور فواد خان نے اداکاری کی ہے لیکن اس راﺅنڈ کا نتیجہ تو بالکل ہی برعکس نکلا اور فواد خان کو 5 ووٹ ملے جبکہ حمزہ علی عباسی کو صرف ایک ووٹ مل سکا۔

مزید :

تفریح -