ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کے باہر جمع، شدید نعرے بازی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی

ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کے باہر جمع، شدید نعرے بازی، ...
ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کے باہر جمع، شدید نعرے بازی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم لندن کے اراکین کی پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری کراچی پریس کلب کے باہر پہنچ گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی ہے اور نعرے بازی شروع کر دی گئی ہے۔

قائد تحریک الطاف حسین ایم کیو ایم کی جان، مائنس ون نہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی ممکن ہے: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 22 اگست کے واقعہ سے متعلق درج مقدمات میں نامزد افراد کو پریس کلب کے باہر سے ہی گرفتار کیا جائے گا تاہم جو افراد مطلوب نہیں ان کو تحویل میں لینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 22 اگست واقعہ کے تفتیشی افسر بھی پریس کلب کے باہر موجود ہیں اور پریس کلب کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ نامزد افراد کی گرفتاری کیلئے رینجرز اور پولیس مل کر کارروائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر ایم کیو ایم کارکن نے بدتمیزی کی جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا تو اسے بھی پریس کلب کی عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔ اس وقت کارکنان کی بڑی تعداد پریس کلب کے باہر موجود ہے اور نعرے بازی کر رہی ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ چکی ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -