وسیم اکرم کا میانداد ، آفریدی صلح پر خوشی کا اظہار، جب ملک کی ساکھ خطرے میں ہو تو میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: سابق کپتان

وسیم اکرم کا میانداد ، آفریدی صلح پر خوشی کا اظہار، جب ملک کی ساکھ خطرے میں ہو ...
وسیم اکرم کا میانداد ، آفریدی صلح پر خوشی کا اظہار، جب ملک کی ساکھ خطرے میں ہو تو میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: سابق کپتان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کی صلح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ جب غصہ آئے تو دس گنیں اور اس کے بعد بات کرنی چاہیے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ شاہد اور میانداد نے صلح کرلی ،دونوں ہی پاکستان کے ہیروز ہیں دونوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جتا رکھے ہیں ۔آفریدی میانداد کا شاگرد ہے اور اس نے چھوٹا ہونے کے باوجود بڑے پن کا مظاہرہ کیا یہ بہت ہی اچھی بات ہے کہ دونوں نے گلے شکوے ختم کرلیے ۔

شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے معافی مانگ لی،دونوں کرکٹرز میں صلح کی ویڈیو جاری

انہوں نے کہا کہ کرکٹ سٹارز کے ساتھ میڈیا کو بھی اس واقعہ سے سبق سیکھنا پڑے گا۔ جب ملک کی ساکھ خطرے میں ہو تو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے میڈیا والے ایسے موقع پر ایسے لوگوں کو بھی لے آتے ہیں جو ہمیشہ ہی ملکی مفاد اور ہیروز کے خلاف بات کرتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -