کرکٹرزبدنام ہونے سے بچ گئے ،آفریدی کا دل بڑا ہے: شعیب اختر

کرکٹرزبدنام ہونے سے بچ گئے ،آفریدی کا دل بڑا ہے: شعیب اختر
کرکٹرزبدنام ہونے سے بچ گئے ،آفریدی کا دل بڑا ہے: شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ آفریدی اور جوید میانداد نے ایک دوسرے سے معافی مانگ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا،دونوں کی تعریف کرتا ہوں،تنازعہ ختم ہونے سے پاکستانی کرکٹرز بدنامی سے بچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ دونوں کی دوستی میں ہمارے بڑوںکا ہاتھ ہے،دونوں نے بڑے پن کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے سے لگایااور مٹھائی بھی کھلائی۔آفریدی اور میانداددونوں لیجینڈکرکٹرز ہیں،ان کی بدولت ہم ورلڈ کپ جیتے۔شاہد آفریدی جاوید میانداد کا شاگردہے ،جاوید بھائی کا بھی شکریہ کہ انہوں نے معاملے کو ختم کیا۔شعیب اختر نے کہا کہ اگر معاملے کو ختم نہ کیا جاتا تو مزید کیس نکلتے اورملک کا نام بدنام ہوتا،میں بہت خوش ہوں کہ پاکستانی کرکٹرز بدنامی سے بچ گئے ہیں۔

وسیم اکرم کا میانداد ، آفریدی صلح پر خوشی کا اظہار، جب ملک کی ساکھ خطرے میں ہو تو میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: سابق کپتان
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے باقی کرکٹرز اور میڈیا کو بھی سبق سیکھنا پڑے گا،ملک کی شان جب خطرے میں ہو تو بحث کرنے کی بجائے احتیاط کرنی چاہیے۔ملک کے خلاف بولنے والوں کو موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ میڈیا پر آکر شر پھیلا ئیں۔جونیئر کرکٹرز کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کو پوزیٹیو رہنا چاہیے،ٹی وی پر پروگرام میں بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے۔ٹی وی پراونچ نیچ بات کا رد عمل نہیں دینا چاہیے،یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔جونیئرز کو بھی میچ سرمنی، پریس کانفرنس اور ٹی وی پروگرامز میں بولنا آنا چاہیے۔آئیندہ ایسے کام کرنے سے پہلے سب کو سوچ لینا چاہیے،دونوں کرکٹرز ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم ہو گیا ہے،دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کہے گئے الفاظ واپس لےلئے ہیں۔

مزید :

کھیل -