اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرمتعدد ارکان اسمبلی،سینیٹرز کی رکنیت معطل

اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرمتعدد ارکان اسمبلی،سینیٹرز کی رکنیت ...
اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پرمتعدد ارکان اسمبلی،سینیٹرز کی رکنیت معطل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے متعدد ارکان اسمبلی،سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے متعدد ارکان اسمبلی،سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی ہے،الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے تک رکنیت معطل رہے گی، کے پی اسمبلی کے 49 اور بلوچستان اسمبلی کے 13 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

خرم دستگیر، طلال چودھری، پیر امیر الحسنات شاہ،سینیٹر نسرین جلیل، لیاقت ترکئی، محمد صالح شاہ،سینیٹر سعید غنی ،سینیٹر فروغ نسیم ،سینیٹر نہال ہاشمی اور سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی، جام خان،ارباب غلام رحیم ، اویس مظفر،خالد مقبول صدیقی، سہیل منصور خواجہ، علی رضا عابدی ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، مولانا شیرانی ،عائشہ گلالئی، عارف علوی، مہرین رزاق بھٹو، مائزہ حمید ،ایم پی اے رانا محمود الحسن ،خرم جہانگیر وٹو، عامر حیات ہراج کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -