اگر مصالحت کی چوائس نہ ہوتی تو عدالت ہی جاتا،جلد گراونڈ میں نظر آوں گا: شاہد آفریدی

اگر مصالحت کی چوائس نہ ہوتی تو عدالت ہی جاتا،جلد گراونڈ میں نظر آوں گا: شاہد ...
اگر مصالحت کی چوائس نہ ہوتی تو عدالت ہی جاتا،جلد گراونڈ میں نظر آوں گا: شاہد آفریدی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک کوئی ثبوت نہ ہوکسی پرالزام نہیں لگانا چاہیے،اگرمیرے پاس مصالحت کرنے کی چوائس نہ ہوتی تو میں عدالت ہی جاتا۔ان شاءاللہ جلد گراونڈ میں نظر آوں گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آفریدی کا کہنا تھا کہ اسٹارز اگرغلط زبان استعمال کریں تو فینز پر برا اثر پڑتا ہے،جاویدبھائی بڑے ہیں،کبھی نہیں کہا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں۔ملاقات میں 3افراد تھے،ایک میں دوسرے میانداداورتیسراویڈیوبنانے والے مشتاق آفریدی تھے۔مصالحت ضروری تھی کیونکہ چاہتا تھا کہ معاملہ عدالت سے باہرہی حل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوجاوں گا۔ ابھی کرکٹ کھیلنی ہے اورکھیلتا رہوں گا،ان شاءاللہ جلد گراو¿نڈ میں نظر آوں گا۔

شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم،دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کہے گئے الفاظ واپس لے لئے

مزید :

کھیل -