عمران خان کے خطاب کے دوران ’اوباما‘کا فون، کپتان شدید غصے میں آگئے

عمران خان کے خطاب کے دوران ’اوباما‘کا فون، کپتان شدید غصے میں آگئے
عمران خان کے خطاب کے دوران ’اوباما‘کا فون، کپتان شدید غصے میں آگئے

  

لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ان کے خطاب کے دوران فون سننے والے کو جھاڑ پلادی اور کہا کہ کیا تمہیں اوباما کا فون آیا ہے جو اتنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جب ان کا خطاب جاری تھا تو اسی دوران عوام میں بیٹھے ایک شخص کو فون آیا اور اس نے آداب مجلس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وہیں بیٹھے بیٹھے فون سننا شروع کردیا ۔ جب اس شخص نے اونچی آواز میں بولنا شروع کیا تو عمران خان غصے میں آگئے اور اس شخص کو فون سننے سے منع کردیا جبکہ دیگر لوگوں کو بھی اپنے موبائل فون بند کرنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے فون سننے والے شخص کو جھاڑ بھی پلائی اور کہا کہ کیا تمہیں اوباما کا فون آیا ہے جو سننا ضروری ہے؟۔ عمران خان کی اس بات پر پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔

مزید :

لاہور -