پی ٹی آئی الیکشن سیل انچارج اپنے عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی الیکشن سیل انچارج اپنے عہدے سے مستعفی
پی ٹی آئی الیکشن سیل انچارج اپنے عہدے سے مستعفی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا اور پی ٹی آئی کے الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی نے قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی جو کہ اسلام آباد دھرنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ عمران خان بھی لاہور آئے ہوئے ہیں ، اس دوران اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی کا کہنا ہے کہ صحت اور خاندان کی پرواہ کیے بغیر پی ٹی آئی کیلئے بے لوث کام کیا لیکن عمران خان اور اعلیٰ قیادت نے ان کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جبکہ عمران خان ان سے ملاقات بھی نہیں کرتے جس کی وجہ سے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

شکر ہے شریفوں کے خلاف بھی کوئی فیصلہ آیا ، ملک میں بادشاہت قائم، ن لیگ میں شہزادی اور پیپلز پارٹی میں شہزادہ آگیا ہے: عمران خان

واضح رہے کہ این اے 122 ، این اے 125 اور این اے 110 دھاندلی کیس میں خرم قریشی پی ٹی آئی الیکشن سیل کے انچارج رہے ہیں اور انہوں نے کیسز کیلئے تمام تر ڈیٹا اور ریکارڈ اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

مزید :

لاہور -