تیسری عالمی جنگ کی تیاری! بچاﺅ کیلئے دنیا بھر کے ارب پتیوں نے ایسی چیز خریدنا شروع کردی کہ جان کر آپ کا دل بھی کرے گا فوری۔۔۔

تیسری عالمی جنگ کی تیاری! بچاﺅ کیلئے دنیا بھر کے ارب پتیوں نے ایسی چیز خریدنا ...
تیسری عالمی جنگ کی تیاری! بچاﺅ کیلئے دنیا بھر کے ارب پتیوں نے ایسی چیز خریدنا شروع کردی کہ جان کر آپ کا دل بھی کرے گا فوری۔۔۔

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) گزشتہ کچھ عرصے کے دوران زمین کی جانب بڑھتی خلائی چٹانوں، گلوبل وارمنگ کے مسئلے اور تیسری عالمی جنگ کے بڑھتے ہوئے امکانات نے مجموعی طور پر یہ فضا قائم کردی ہے کہ دنیا کسی بھی وقت بڑی تباہی سے دوچار ہوسکتی ہے۔ ابھی تک تو یہ تمام باتیں خدشات کی حد تک ہی تھیں لیکن اب دنیا کی ایک بڑی کمپنی نے تباہ کن صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں جان بچانے کے لئے خصوصی بنکروں کی تعمیر متعدد ممالک میں شروع کردی ہے، جس سے اس رائے کو تقویت ملی ہے کہ واقعی کچھ ہونے والا ہے۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جان بچانے کے لئے خصوصی ٹیکنالوجی بنانے اور تعمیرات کرنے والی کمپنی Vivosامریکا، یورپ کے متعدد ممالک، اور دنیا کے دیگر خطوں میں ایسے خصوصی بنکروں کا نیٹ ورک تعمیر کررہی ہے جو ایٹمی جنگ یا اس جیسی کسی دوسری آفت کی صورت میں انسانوں کی جان بچاسکیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں دنیا بھر سے پہلے ہی لاکھوں افراد کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جو بوقت ضرورت ان بنکروں میں پناہ لینا چاہتے ہیں۔

’89 سال پہلے ممی بنا کر بٹھایا جانے والا یہ بُدھ رہنما پھر سے زندہ ہوگیا‘ تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی، ایسا دعویٰ کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

کمپنی کے سربراہ رابرٹ وسینو نے اخبار کو بتایا کہ وہ اس منصوبے پر گزشتہ 30 سال سے کام کررہے ہیں اور اب ان کی کمپنی نے متعدد ممالک میں زیر زمین بنکروں کی تعمیر شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال ستمبر تک بنکروں کی تعمیرات مکمل ہوجائیں گی اور اس کے بعد ان کی کمپنی سے خصوصی رکنیت حاص کرنے والے افراد ان بنکروں کا وزٹ کرسکیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان میں پناہ لے سکیں گے۔

وسینو سے پوچھا گیا کہ کیا وہ واقعی سمجھتے ہیں کہ دنیا پر کوئی بڑی آفت نازل ہونے والی ہے تو ان کا کہنا تھا ”کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ میری کمپنی اربوں ڈالر کی لاگت سے یہ بنکر محض ایک مذاق کے طور پر تعمیر کررہی ہے۔ آپ کو خود سے یہ سوال بھی پوچھنا چاہیے کہ روسی حکومت چار کروڑ سے زائد افراد کو ایٹمی جنگ کی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کیوں کروارہی ہیں۔“ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر بنکرمیں تقریباً 20 افراد کی گنجائش ہوگی اور ایک بنکر کے مجموعی اخراجات 25 ہزار ڈالر (تقریباً 25لاکھ پاکستانی روپے) ہوں گے، یعنی ہر فرد کو تقریباً سوا لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -