آپ کو یہ معروف ترین ریسلر انڈرٹیکر تو یاد ہوگا، اب یہ کس حال میں ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

آپ کو یہ معروف ترین ریسلر انڈرٹیکر تو یاد ہوگا، اب یہ کس حال میں ہے؟ دیکھ کر ...
آپ کو یہ معروف ترین ریسلر انڈرٹیکر تو یاد ہوگا، اب یہ کس حال میں ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ریسلنگ کی دنیا کے مشہور ترین نام انڈرٹیکر سے کون واقف نہیں، جس کی طاقت اور مہارت ریسلنگ کی دنیا میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھی جاتی تھی، لیکن وقت بڑے بڑوں کی دہشت کو مٹی میں ملا دیتا ہے اور جن کے خوف سے زمین کانپتی ہے وہی انسان ایک وقت پر زمین پر رینگتے نظر آتے ہیں۔ مشہور و معروف ریسلر انڈرٹیکر کے ساتھ بھی وقت نے کچھ ایسا ہی سلوک کیا ہے، اور آج ان کی حالت دیکھ کر ان کے پرستار شدید غمزدہ ہوگئے ہیں۔

ہسپتال میں بچی کی پیدائش، ڈاکٹر نے منہ کا معائنہ کیا تو زبان دیکھ کر دنگ رہ گئے، آخر ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق تین دہائیوں تک ریسلنگ کی دنیا پر راج کرنے والے انڈرٹیکر کی کچھ تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ بیساکھیوں کے سہارے چلتے نظر آتے ہیں۔ ان کی ایک تصویر سٹار بکس ریسٹورنٹ میں بنائی گئی جہاں وہ بیساکھیوں کے سہارے انتہائی مشکل سے کھڑے نظر آتے ہیں۔ وہ ریسٹورنٹ میں اپنے پرستاروں کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

انڈرٹیکر کی یہ تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے پرستاروں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا کہ طاقت اور دہشت کی علامت یہ سپرسٹار آج چلنے پھرنے سے بھی معذور ہے۔ انڈرٹیکر کی معذوری کے بارے میں واضح معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ 30 سالہ کیریئر کے دوران انہیں گھٹنوں، کولہوں، کمر اور کندھوں پر متعدد چوٹیں لگیں جن کے باعث اب وہ بیساکھیوں کے سہارے کے بغیر چلنے کے قابل نہیں رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -