چین کا پاکستان کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کا اعلان، سیر و تفریح کے فروغ کیلئے کار ریلی بھی ہوگی

چین کا پاکستان کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کا اعلان، سیر و تفریح کے فروغ ...
چین کا پاکستان کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کا اعلان، سیر و تفریح کے فروغ کیلئے کار ریلی بھی ہوگی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بعد پاکستان کے شعبہ سیاحت میں بھی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کار ریلی کے انعقاد کا بھی اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے چینی وفد نے پاکستان کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا جبکہ دونوں دوست ملکوں کے سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر کار ریلی کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ چینی وفد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر کار ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یہ کار ریلی خنجراب بارڈر سے متحدہ عرب امارات جائے گی جس کیلئے گلگت، اسلام آباد، لاہور، ملتان ، سکھر اور کراچی کا روٹ استعمال ہوگا۔

ملکہ حسن کوایسی شرمناک پیشکش کہ گھبراکرمیڈیا کے پاس آگئی

کار ریلی میں چینی وفد سمیت عام شہری بھی شرکت کرسکیں گے۔ پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک ہے اور کار ریلی کا مقصد شعبہ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مزید :

قومی -