ٹھیک ہونے کیلئے آئے موبائل فونز کے ساتھ دکاندار سب سے پہلے کیا شرمناک کام کرتے ہیں؟ جواب جان کر آپ بھی اپنا فون مارکیٹ لیجانے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

ٹھیک ہونے کیلئے آئے موبائل فونز کے ساتھ دکاندار سب سے پہلے کیا شرمناک کام ...
ٹھیک ہونے کیلئے آئے موبائل فونز کے ساتھ دکاندار سب سے پہلے کیا شرمناک کام کرتے ہیں؟ جواب جان کر آپ بھی اپنا فون مارکیٹ لیجانے سے پہلے ہزار بار سوچیں گے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)فروخت کیے گئے یا مرمت کے لیے کمپنی کو دیئے گئے موبائل فونز سے صارفین کاذاتی نوعیت کا ڈیٹا چوری ہونے کے اکثر واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ اب ایپل جیسی معروف اور معتبر کمپنی کے ایک سٹور سے بھی اس اخلاقی بدعنوانی کا انکشاف سامنے آ گیا ہے جہاں سٹور کے ملازمین خواتین گاہکوں کے مرمت کے لیے لائے گئے فونز میں موجود ان کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے رہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر برسبن میں واقع ایپل سٹور پر جو خواتین اپنے آئی فونز مرمت کی غرض سے لاتی تھیں وہاں کے ملازمین ان کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ذاتی ڈیٹا دیکھا کرتے تھے۔ سٹور کی انتظامیہ نے اس واردات کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ چار ملازمین اس قبیح حرکت کے مرتکب ہوتے رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان کے سٹور پر گاہکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

نیا ملک بنانے کا اعلان ہو گیا،شہریت کیلئے درخواستیں بھی کھل گئیں،یہ کہاں بنایا جائے گا؟آپ نے آج تک اس سے حیران کن بات نہ سنی ہوگی

برسبن ایپل سٹور کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ”گاہک اپنی طرف سے احتیاط کرتے ہیں اور یہاں مرمت کے لیے اپنا آئی فون لانے سے قبل ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیتے ہیں مگر وہ چار ملازمین ڈیٹا کو ”ری سٹور“ کرکے واپس حاصل کرلیتے اور اس میں موجود خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دیکھا کرتے تھے۔“ خواتین کا ڈیٹا دیکھنے والے ملازمین نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ خواتین کے لائے گئے جن فونز میں قابل اعتراض مواد ہوتا تھا ہم اسے ضرور دیکھتے تھے تاہم ہم نے کبھی وہ مواد فون سے کسی اور ڈیوائس میں منتقل نہیں کیا۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل برسبن ہی کے ایک ایپل سٹور میں 4ملازمین کی طرف سے خواتین گاہکوں کی تصاویر چوری کیے جانے اور خواتین ساتھی ورکرز کی تصاویر بنانے کا جرم ثابت ہو چکا ہے اور انہیں نوکری سے نکالا جا چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -