سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے سے پولیس بیان لینے میں تاحال ناکام ، اغواءکیس لٹک گیا

سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے سے پولیس بیان لینے میں تاحال ناکام ، اغواءکیس ...
سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے سے پولیس بیان لینے میں تاحال ناکام ، اغواءکیس لٹک گیا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ،واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں شہباز تاثیر کے بیان قلمبند نہ کرنے پر کیس التوا میں پڑا ہواہے۔عدالت میں کیس میں نامزد عمران اور با لاج سمیت 4ملزم نامزد ہیں ،ملزمان کی طرف سے بری کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے کہ شہباز تاثیر کو طالبان نے اغوا ءکیا اور وہ ان کی قید سے رہا ہو کر آگئے ہیں، ان پر اغوا ءکا غلط الزام لگایا گیا ،عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز تاثیرکے اپنے بیان پر کہ اسے طالبان نے اغوا ءکیا اور وہ ان کی قید سے رہا ہو کر آیا ان پر اب کیس نہیں بنتا ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو کیس سے رہا کی جائے درخواست پر عدالت نے گلبرگ پولیس کو حکم دیا کہ وہ شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کریں کہ عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان اس کے کیس میں ملوث ہیں یا نہیں، عدالت کے حکم پر پولیس شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کرنے کے لئے چکر لگا رہی ہے لیکن شہباز تاثیر پولیس کو بیان قلمبند نہیں کرارہا جس کی وجہ سے اغوا کا یہ کیس لٹکا ہوا ہے۔

مزید :

لاہور -