اداکار آصف اقبال نے گھر میں داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنایا ،اداکارہ ثنا بٹ عدالت پہنچ گئی

اداکار آصف اقبال نے گھر میں داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنایا ،اداکارہ ثنا بٹ ...
اداکار آصف اقبال نے گھر میں داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنایا ،اداکارہ ثنا بٹ عدالت پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سٹیج آرٹسٹ ثنا بٹ نے ساتھی اداکار آصف اقبال کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے تھانہ اقبال ٹاﺅن پولیس سے 17اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔عدالت میں دائر درخواست میں ثنا بٹ نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ اس کی رہائش اقبال ٹاون میں ہے چند روز قبل آصف اقبال زبردستی داخل ہوااور اسے تشدد کانشانہ بنایا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں،درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ اقبال ٹاﺅن میں کارروائی کے لئے درخواست دی گئی لیکن شنوائی نہیں ہوئی ،عدالت سے استدعا ہے کہ تھانہ اقبال ٹاو ¿ن کو آصف اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے ثنا بٹ کی درخواست پر متعلقہ پولیس سے 17اکتوبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

لاہور -